پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صدر زرداری کی زیر صدارت ایوان صدرمیں جاری، جس میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا فیصلہ کیاجائے گا۔

Jun 20, 2012 | 19:53

سفیر یاؤ جنگ
پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہیں، اجلاس میں نئے وزیراعظم کے نام پرمشاورت جاری ہے۔ دوسری جانب صدرزرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جمعہ کے روزطلب کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعظم کاانتخاب بھی اسی روز ہوگا۔ وزارت عظمی کے لئے مخدوم شہاب الدین اوراحمد مختارکے نام زیرغورہیں جبکہ اتحادی جماعتوں کے قائدین اس حوالے سے حتمی فیصلے کا اختیار پہلے ہی صدر آصف علی زرداری کو سونپ چکے ہیں۔
مزیدخبریں