فیصلہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز، عدلیہ مزید مضبوط ہوگی، عوامی حلقے

لاہور+ننکانہ صاحب+مصطفی آباد (اپنے نمائندے سے+وقائع نگار خصوصی+نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت ہر حکومت کے وزیراعظم یا صدر مملکت کے منتخب ہونے اور اسی کے رخصت ہو جانے کی صورت میں خوشیاں منانے کا مزاج رکھنے والی عوام نے گزشتہ روز بھی اپنی پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم پاکستان کے نااہل ہونے پر بجلی کے بدترین بحران پر احتجاج کرنے والی عوام نے گزشتہ روز اچانک ڈھولوں کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالنے شروع کردیئے مختلف سیاسی جماعتوں کے ورکروں اور صوبائی دارالحکومت کی بار کے سینکڑوں وکلاءاور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی مختلف پبلک مقامات پر پہنچ گئے اور لوگوں کو مبارکبادیں دیتے رہے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔عدلیہ مزید مضبوط ہوگی ملک ترقی کریگا۔ مسلم لیگ (ن) کے متحرک سینکڑوں کارکن سڑکوں پر آگئے اور اس موقع پر کئی راہ گیر منچلے بھی ڈھول کی تھاپ پر ناچتے رہے تحریک انصاف لاہور ونگ بھی خوشیاں منانے میں پیش پیش رہی۔سینئر قانون دانوں اور آئینی ماہرین کی جانب سے عدالتی فیصلے کو سراہا گیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کی نائب صدر پنجاب عمرانہ بلوچ، جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے محمد اظہر صدیق اور دیگر وکلاءنے اس توقع کا اظہار کیا کہ انہیں کچھ ریلیف ملے۔ ننکانہ صاحب میں سینکڑوں افراد نے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے حق میں نعرے لگائے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ فیصل آباد میں فیصلہ پر خوشی میں شہریوں نے ہوائی فائرنگ، مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے ڈالے۔ مصطفی آباد/للیانی میں مسلم لیگی کارکن چوہدری لیاقت علی نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

ای پیپر دی نیشن