ہتھیاروں کی کمی کے باوجود پاکستان سمیت ”کسی بھی دشمن“ کے مقابلے میں بھارت کی جنگی صلاحیت مضبوط ہے: بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (آن لائن) سابق بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی کمی کے باوجود پاکستان سمیت کسی بھی دشمن ملک کے مقابلے میں جنگی صلاحیت مضبوط ہے تاہم ہمیں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنے دفاع پر مزید توجہ دینا ہو گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بھارت کے پاس جدید ہتھیاروں اور جنگی سازوسامان کی کمی ہے لیکن اس کے باوجود ہمارا دفاع ناقابل تسخیر اور ہماری ہتھیاروں کی کمی کو جلد پورا کر لیا جائے گا اس وقت بھارت جی ڈی پی کا صرف دو فیصد دفاع پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ جسے بڑھا کر تین فیصد تک کرنا ہوگا اور وہ وقت دور نہیں کہ جب بھارت چین کے مقابلے میں اپنا دفاع مضبوط کرلے گا۔

ای پیپر دی نیشن