”عدلیہ کا فیصلہ حق کی فتح ہے، گیلانی نے ہٹ دھرمی کا پھل پا لیا“

لاہور+ فیروزولا+ کاہنہ+ رائےونڈ (خصوصی رپورٹر+ خبرنگار+ سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) عدلیہ کا فیصلہ حق کی فتح ہے، گیلانی نے ہٹ دھرمی کا پھل پا لیا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری جعفر اقبال، لاہور کے صدر پرویزملک، عمران نذیر، رمضان بھٹی، مہر اشتیاق، چودھری شہباز اور محسن لطیف، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم مرکزی سیکرٹریٹ صاحبزادہ حافظ بابر فاروق رحیمی، مولانا نعیم بٹ، پروفیسر حافظ عبدالستار حامد، میاں محمود عباس، جمعیت علما پاکستان (نیازی) کے پیر معصوم شاہ ‘ ڈاکٹر امجد چشتی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم، جمعیت علماءپاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور دیگر رہنماﺅں پیر اعجاز احمد ہاشمی، صاحبزادہ شاہ اویس نورانی اور قاری زوار بہادر، حافظ عبدالغفار روپڑی، حافظ عبدالوہاب روپڑی، شکیل الرحمن ناصر، مولانا نعیم بادشا، عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسان وائیں ، امیر بہادر ہوتی، ایم این اے ملک افضل کھوکھر، تحریک انصاف کے عبدالعلیم خاں، مسلم لیگ (ن) این اے 129 کے رہنما رانا مبشر اقبال، دفاع پاکستان کونسل کے رہنماﺅں مولانا عبدالرﺅف فاروقی، مولانا عاصم مخدوم، رانا انوارالحق، اشرف ڈار، این اے 118 کے رہنمایاسر گیلانی اور پی پی 137 شاہدرہ کے رہنما امجد نے ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کیا۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی کے رہنما افنان بٹ، زاہد ذوالفقار خان، فضل الرحمان بٹ، سہیل افضل اعوان، غلام محی الدین دیوان اور عدنان اصغر ہنجرا نے کہا پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن