مکرمی! ہم بہت ہی بدقسمت ہیں کہ ہم سے اپنے فیصلے بھی خود نہیں کر سکتے۔ کتنا ضروری یہ ڈیم ہے اس پر تقریباً ہر روزکچھ نہ کچھ لکھا جاتا ہے۔ افسوس کہ نہ ہمارے پہلے حاکم نہ اب ملک کی تقدیر بدلنے والے نوٹس لیتے ہیں کیا اس کے اوپر اسمبلی میں بحث نہیںہو سکتی۔ ہمیں بھاشا ڈیم کی طرف لگا دیا ہے۔ جو ہر حال میں کالا باغ ڈیم سے بہتر نہیں ۔اگر دانشمندی سے کام کیا جائے تو کالا باغ ڈیم جلد شروع ہو سکتا ہے۔ یہ تقریباً بھاشا ڈیم سے آدھی قیمت اور آدھے ٹائم میں مکمل ہو سکتا ہے۔کالا باغ ڈیم معاشی دھماکہ ہو گا اس سے ہم پاﺅں پر کھڑے ہو سکتے ہیں ۔ (عبدالرﺅف ملک لاہور)