کولکتہ (بی بی سی) ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اتحادی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے اتحاد توڑنے کے بعد ریاستی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔ دو سو چونتیس رکنی اسمبلی میں انہیں 126 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ مخالفت میں 24 ووٹ پڑے۔ جنتادل یو کو حکومت بچانے کے لئے ایک سو بائیس ارکان کی ضرورت تھی۔ انہوں نے مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی پر سخت تنقید کی ہے۔