کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) کوےت کی مرکزی جیل میں دومصری شہریوں کو پھانسی دے دی گئی جبکہ ایک پاکستانی اوردوبھارتیوں کی پھانسی معطل کردی گئی ۔مصری شہری حجاج محمدعادل السعدی نے حولی کے علاقہ میں چھ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیاتھا جبکہ دوسرے مصری شہری احمد عبدالسلام البیلی نے بھی قتل کیا تھا ۔