تحقیقاتی ایجنسی ملک میں بھی جا سوس طیا روں کا استعمال کر رہی ہے: رابرٹ مولر

واشنگٹن (این این آئی) امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی اپنے ملک میں بھی جاسوس طیاروں کا استعمال کر رہی ہے، ایجنسی کے سربراہ نے ضوابط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈرون کا استعمال کبھی کبھار ہی نگرانی کے مقصد کے لئے کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز امریکی سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کے سامنے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ مولر نے اعتراف کیا کہ ان کی ایجنسی امریکہ کے اندر بغیر پائلٹ جاسوس طیاروں کا استعمال کررہی ہے۔ رابرٹ مولر نے کمیٹی کو بتایا کہ اس حوالے سے ہم ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں تاہم میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ڈرون کا استعمال بہت محدود سطح پر کیا جارہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن