لاہور(آئی این پی) شاہ زین بگٹی نے کہا ہے پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینا ملک کے مستقبل پر حملہ ہوگا، حکمران وعدے کےمطابق پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کریں، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو سنجیدہ اور سخت اقدامات کرنا ہونگے۔ حالات آج بھی خراب ہیں۔