کارڈیف (آئی اےن پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان آج کارڈیف میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجکر 30 شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 23 جون کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز میں ناکام رہنے والی ٹیموں کو 4،4 لاکھ ڈالر انعام دیا جائیگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس ٹورنامنٹ کیلئے مجموعی طور پر 40لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم 20 لاکھ ڈالر کی حق دار ٹھہرے گی جبکہ رنر اپ کو 10لاکھ ڈالر انعام دیا جائیگا۔ سیمی فائنلز میں ناکام رہنے والی ٹیموں کو 4،4 اور گروپ راﺅنڈ میں تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیموں کو بھی ایک ، ایک لاکھ ڈالر انعام دیاجائیگا۔
چیمپئنز ٹرافی : دوسرا سیمی فائنل آج بھارت، سری لنکا کے درمیان ہو گا
چیمپئنز ٹرافی : دوسرا سیمی فائنل آج بھارت، سری لنکا کے درمیان ہو گا
Jun 20, 2013