لاہور(کامر س رپورٹر) بجٹ میں ٹیکسوں کے بارے میں تاجروں کی طرف سے چارٹر آف ڈیمانڈ طے کرنے کے لیے تمام تاجر تنظیموں کے بلائے گئے اجلاس میں ٹیکسوں میں کیے گئے اضافوںپر تاجروں نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے عرفان اقبال شیخ،میاں ابو ذر شاد ،ا شرف بھٹی، خالد پرویز، وقارحسین، ظہیر اے بابر، زاہد میر اور امین مظہر بٹ نے کہا کہ آئندہ تین روز میں حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ بنا کر دیا جائے گا ۔اگر مذاکرات کے ذریعے تاجروں کے مسائل حل نہ ہوئے تو تما م تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیکر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔
تاجر تنظیموں نے ٹیکسوں میں اضافہ مسترد کردیا
Jun 20, 2013