5مرلہ کے گھروں پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لیا جائے : ناصر رمضان گجر

Jun 20, 2013

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ق) لاہور کے نائب صدر ناصررمضان گجر نے کہا کہ 5مرلہ کے گھروں پر ٹیکس لگانا ظلم اور سفید پوشی طبقہ کے ساتھ زیادتی ہے یہ ظالمانہ ٹیکس فی الفور واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چودہری پرویزالہی نے 5مرلے گھروں پر ٹیکس معاف کر کے صوبہ کے کروڑوں کم آمدنی والے شہریوں کو ریلیف دیا تھا انہوں نے کہا کہ حکمران مزید کوئی ریلیف نہیں دے سکتے تو کم از کم دیا جانیوالا ریلیف نہ چھینیں۔

مزیدخبریں