لاہور (وقائع نگار خصوصی) لائرز سٹریٹیجک کونسل برائے قومی و بین الاقوامی امور کے زیر اہتمام برما میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف دنیا کی بے حسی و اقوام متحدہ اور آئی سی انسانی حقوق کی تنظیموں و میڈیا کی خاموشی کے موضوع پر سیمینار ہائی کورٹ بار کے کراچی شہدا ہال میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم وسیم قریشی توصیف زادہ خان عابد ساقی نعمان قریشی خرم لطیف کھوسہ خواجہ محمود احمد اور دیگر مقررین نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو ممالک کو برما میں مسلمانوں پر ظلم نظر نہیں آ رہا۔