اسلام آباد (ثناءنیوز)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان صلح ہو گئی ہے ۔ عمران خان نے نثار علی خان کو قومی اسمبلی میں گلے لگا لیا ۔ مبارکباد کا تبادلہ بھی ہوا ، ایوان وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے نشست سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف گئے تو عمران خان اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور انھیں گلے لگا لیا ۔ چوہدری نثار علی خان نے عمران خان کو صحت یابی پر مبارکباد دی جب کہ عمران خان نے چوہدری نثار علی کو وزیر داخلہ کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔