چوہدری نثار کے مفاہمتی خطاب سے ڈر لگتا ہے کہ ہم بھی فرینڈلی اپوزیشن نہ بن جائیں عمران خان کا نثار کے خطاب پر جواب

Jun 20, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے اپنے خطاب کے بعد مفاہمتی خطاب پر کہا کہ چوہدری نثار کا خطاب سنتے ہوئے مجھے ڈر لگ رہا تھا کہ کہیں ہم بھی فرینڈلی اپوزیشن نہ بن جائیں۔ جس پر ایوان میں دوسری بار زور دار قہقہہ پڑا۔ بدھ کو ایوان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے خطاب کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے اس ردعمل پر چوہدری نثار خان نے عمران خان کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ فرینڈلی اپوزیشن کے طعنے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں مسلم لیگ (ن) پر بھی یہ الزام لگا تھا لیکن ہم الیکشن جیت گئے۔

مزیدخبریں