واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری 7ملکوں کے 12روزہ دورے پر کل روانہ ہونگے۔ اس دورے میں وہ دوحہ مشرق وسطیٰ اور بھارت بھی جائیں گے۔ محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان کے مطابق دورے کے آغاز میں وہ دوحہ جائیں گے جہاں قطر کے لیڈروں سے بھی ملیں گے۔ خاتون ترجمان نے مزید بتایا کہ کیری کا دورہ پاکستان کا بھی منصوبہ تھا تاہم فیصلہ کیا گیا کہ وہ کسی اور وقت پاکستان آئیں گے۔