”ڈاکٹر سرفراز نعیمی دہشتگردوں کے سامنے کلمہ حق کہتے تاریخ میں امر ہو گئے“

”ڈاکٹر سرفراز نعیمی دہشتگردوں کے سامنے کلمہ حق کہتے تاریخ میں امر ہو گئے“

لاہور (خصوصی نامہ نگار) شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کا مشن ہمیشہ اسلام اور پاکستان کی سربلندی تھا انہوں نے یہ مشن جاری رکھتے ہوئے اپنی جان اللہ کے سپرد کر دی ہمیں چاہےے کہ ہم بھی اپنی جانوں کو ہتھلی پر رکھ میدان عمل میں نکلیں تاکہ یہود وہنود کے ناپاک عزائم خاک میں مل سکے شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی نے دہشت گردوں کے سامنے کلمہ حق کی آواز بلند کرکے تاریخ میں آمر ہوگئے انہوں نے اپنی جدوجہد سے ثابت کیا کہ اللہ اور رسول اللہﷺ کے علاوہ کسی کا خوف رکھنا دل میں درست نہیں ہے یہ بات جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا راغب حسین نعیمی جامع مسجد دالگراں چوک میں شہید پاکستان ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی کی یاد میں منعقدہ سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ای پیپر دی نیشن