لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں این آر او فیصلے کی روشنی میں سوئس بنکوں سے رقوم واپس لانے کے لیے آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار د فیروز شاہ گیلانی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ جنرل پرویز مشرف نے غیر قانونی طور پر این آر او جاری کیا جسے عدالت عظمی کالعدم قراردے چکی ہے لیکن ابھی تک سوئس بنکوں سے رقوم واپس نہیں لائی جاسکی اور عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جارہا۔ سابقہ حکومت این آر او پر عملدرآمد کےلئے دو سال تک عدالت کے رو برو تاخیری حربے اختیار کرتی رہی۔ فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ سوئس بنکوں سے رقوم واپس لانے کاحکم دے اور کیس کے فیصلے تک جنرل پرویز مشرف ، صدر زرداری اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کرے۔