لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز نشاط گروپ کے مختلف فیکٹریوں کے اڑھائی گھنٹے سے زائد وقت دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے فیکٹریوں میں کام کرنے والے خواتین اور مرد کارکنوں سے گفتگو بھی کی۔ ایک کارکن سے بات چیت میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ مزدور اللہ کا دوست ہوتا ہے۔ جس پر کارکن نے کہاکہ آپ ایک خداترس انسان ہیں اور مزدوروں سے محبت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حالیہ بجٹ میں آپ نے مزدور کی ماہانہ اجرت 9ہزار روپے سے بڑھا کے 10ہزار روپے کردی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ماہانہ اجرت کو 15ہزار روپے تک بڑھائیں گے۔