شاہ رخ کیخلاف فتوی جاری

نئی دہلی (اے یو ایس) ہالی وڈ کے بادشاہ رخ خان اور ان کی بیوی گوری کو تیسرے بچے کی خواہش مہنگی پڑتی نظر آ رہی ہے۔ ”سراگوسی“ کی مدد سے ہونے والے بچے کی جنس ٹیسٹ کے الزام کی جانچ کا سامنا کر رہے شاہ رخ کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں۔ بریلی میں مشہور مرکزی دارالافتاءدرگاہ اعلی حضرت نے فتوی جاری کر شاہ رخ کو شریعت کا گناہگار قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی مرکزی دارالافتاءنے سراگوسی سے بچہ پیدا کرنے کو بھی حرام قرار دیا ہے۔ سراگوسی رینٹک کی کوکھ سے بچہ پیدا کرنے کے لئے شریعت میں کیا حکم ہے، ایک شخص نے دارالافتاءسے یہ سوال پوچھا تھا۔ صدر مفتی نے اس کے جواب میں کہا، رینٹل کی کوکھ سے بچہ پیدا کرنے کے لئے کچھ لوگوں یا ڈاکٹر کی دیکھ بھال میں ایک چگہ سے لے کر دوری جگہ ڈالنا ہو گا، جو بے حیائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن