ڈرون حملے روکنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانا ہو گی: شیخ رشید

اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیںکرسکتے ¾ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں بتایا کہ حکومت جلد ہی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کی کانفرنس بلا رہی ہے جس میں ملک کو درپیش مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ امریکہ طالبان سے مذاکرات کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔ ہمیں بھی مذاکرات کرنے چاہئیں۔ ڈرون حملوں کو روکنے کےلئے جامع حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...