اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ممتاز افغان قانون ساز حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین حاجی محمد محقق کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تشدد اور عدم استحکام کا شکار تمام افغانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ جان کر اطمینان ہوا ہے کہ اس حملے میں حاجی محمد محقق محفوظ رہے۔ ہم اپنے خطے سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے افغانستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔