2012ءمیں 76 لاکھ افراد پناہ گزین بنے ‘کل تعداد 45ملین ہے : اقوام متحدہ

2012ءمیں 76 لاکھ افراد پناہ گزین بنے ‘کل تعداد 45ملین ہے : اقوام متحدہ

نیویارک (این این آئی) اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ 2012 ءمیں سات اعشاریہ چھ ملین افراد پناہ گزین بنے ہیں ۔ دنیا میں اس وقت پناہ گزینوں کی کل تعداد تقریبا 45 ملین ہے ۔ 1994ءکے بعد یہ اب تک پناہ گزینوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین یو این ایچ سی آر کے مطابق اس بڑھتی ہوئی تعداد میں شام کا تنازعہ ایک اہم عنصر ہے۔ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں 55 فیصد پناہ گزینوں کا تعلق پانچ ممالک، افغانستان، صومالیہ، عراق، سوڈان اور شام سے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کے اکاسی فیصد پناہ گزینوں کی میزبانی ترقی پزیر ممالک کر رہے ہیں ایک دہائی قبل کے مقابلے میں یہ شرح گیارہ فیصد زیادہ ہے۔یو این ایچ سی آر کے سربراہ اینتونیو گترز نے کہاکہ یہ تعداد انتہائی پریشان کن ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ عالمی برادری کشیدگی کو روکنے اور مسائل کے بر وقت حل میں کس قدر ناکام ہے۔ انہوں نے کہاکہ 76 لاکھ پناہ گزینوں کا مطلب ہے کہ ہر چار اعشاریہ ایک سیکنڈ بعد ایک نئے شخص کو اپنا گھر چھوڑنا پڑ رہا ہے۔ آپ کے ہر پلک جھپکنے پر ایک اور شخص پناہ گزین بن رہا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق موجودہ رجحان برقرار رہا تو اس سال کے آخر تک مزید بیس لاکھ افراد شام سے ہجرت کریں گے۔آئندہ چند روز میں اقوام متحدہ چند یورپی ممالک سے ان افراد کی کچھ تعداد سنبھالنے کےلئے کہے گا۔رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک مالی اور جمہوریہ کونگو سے بھی ہجرت کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پناہ گزین

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...