صومالیہ: اقوام متحدہ کے دفتر پر خودکش حملہ‘ فائرنگ‘ عملے کے 8 ارکان‘ 2 کنٹریکٹر‘ 2 محافظ ہلاک

موغا دیشو( نوائے وقت نیوز،اے ایف پی) صومالیہ میں خودکش بمبار نے اقوام متحدہ کے دفتر پر خودکش حملہ کردیا جسکے بعد مسلح افراد نے عمارت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ حملہ میں یو این او سٹاف کے آٹھ ارکان، 2 کنٹریکٹر اور 2صومالی حافظ مارے گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ آور نے اقوام متحدہ کے دفتر کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ بعدازاں حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ایسے حملے ہمارے مشن کو ختم نہیں کرسکتے، ہم صومالیہ میں کام جاری رکھیں گے۔ حملے کے فوری بعد انہوں نے صدر حسن شیخ کو فون کرکے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے سٹاف کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...