گوادر جیکب آباد ریلوے منصوبہ

مکرمی! حکومت پاکستان کا ریلوی کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ اس سلسلے میں مختلف منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک پاکستان ریلوے کا گوادر کو جیکب آباد کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز ہے۔ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے تحت گوادر کو جیکب آباد سے منسلک کرنے کیلئے 13کروڑ55لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبے پر کام فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے بعد شروع کیا جائیگا۔ اس منصوبے کے جلد آغاز سے لوگوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی اور تجارت میں بھی اضافہ ہو گا۔(عظمیٰ انتظار…لاہور)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...