فوجی آپریشن

مکرمی!مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، لاقانونیت، بدامنی، ٹارگٹ کلنگ اور ایسے کئی گھمبیر مسائل نے ملک کو جکڑ رکھا ہے۔ ملک کا کوئی صوبہ یا شہر ایسا نہیں ہے جس کے اندر امن وامان مکمل طور پر قائم ہو۔ خاص طور پر کراچی اور قبائلی علاقوں میں تو حالات انتہائی دہشت زدہ ہیں۔قبائل کے ساتھ حکمرانوں کارویہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ۔قبائل جن کو قائد اعظم نے پاکستان کا بازوئے شمشیر زن قرار دیا تھا، آج انہی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔اس ملک کیلئے قبائل کی قربانیاں کسی سے مخفی نہیں ۔قبائل نے پاکستان کی آزادی میںاپنا کردار ادا کیا۔ کشمیر کی آزادی میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔سوویت یونین کے مقابلے میں پاکستان کی سرحدوں کیلئے سینہ سپر کھڑے رہے۔ گزشتہ پندرہ سالوں سے قبائلی علاقہ جات میں جاری بدترین حالات کے باوجود قبائلی عوام کی دین سے وابستگی اور پاکستان سے محبت میں کوئی لچک پیدانہیں ہوئی۔ قبائل سرزمین پاکستان کے ایسے وفادار سپاہی ہیں جو وطن کی آن پر کٹ مرنا اپنا طرہ امتیاز سمجھتے ہیں آج ان کی حب الوطنی کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ (سمیع الرحمان ضیائ، لاہور)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...