سیہون: لال شہباز کے عرس پر آنیوالے مزید 8زائرین جاں بحق‘ ہلاکتیں 60 ہو گئیں

Jun 20, 2014

سیہون (آن لائن+ اے ایف پی)  لال شہباز قلندر کے عرس  پر آنے والے مزید 8 زائرین گرمی‘ ٹریفک حادثات اور نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق جبکہ درجنوں بے ہوش ہو گئے۔    جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد قاسم، محمد اشرف، صفدر حسین، محمد حنیف، محمد اسلم اور محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کیا ہوا ہے اس کے باوجود 48 سینٹی گریڈ قیامت خیز گرمی کے باعث زائرین نہانے پر مجبور ہیں۔ 60 میں سے 35 افرادگرمی کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔ 14 افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر اور 11 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوگئے۔ضعلی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث اموات ہوئیں جبکہ دعویٰ کیا گیا تھاکہ حضرت لعل شہبازؒ قلندر کے عرس کے دوران سے زائرین کو گرمی سے بچانے کے لئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے ٹھنڈے پانی سمیت رہائش کے لئے ٹینٹ بھی فراہم کئے جائیں گے۔  ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔   سیہون سے زائرین کو لے کر آنے والی بس الٹنے سے 23 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین کی بس کو ظفر آباد کے قریب حادثہ پیش آیا۔
سیہون /ہلاکتیں

مزیدخبریں