تہران (اے پی پی) ایران اور 6 عالمی طاقتوں نے جوہری معاہدے کے تحت جامع مسودے کی تیاری شروع کر دی ۔ جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم نے حتمی معاہدہ کے مسودے کی تیاری شر وع کر دی ہے۔، تاہم ابھی بھی کئی امور پر اختلافات باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مسودے کی تیاری کا مقصد یہ ہرگز نہیں کہ ہم معاہدہ پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایران کے جوہری تنازعہ کے حل کیلئے ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جن میں برطانیہ ، چین ، فرانس ، روس ، امریکا اور جرمنی شامل ہیں۔
جامع مسودہ