ماسکو (اے پی پی) روس اور چین نے گیس قیمت کی پیشگی ادائیگی پر اتفاق کرلیا۔ روس کی تیل و گیس کارپوریشن "گیزپروم" نے اعلان کیا ہے کہ چین کی "سی این پی سی" کے ساتھ روسی گیس کی قیمت کی پیشگی ادائیگی کے طور پر چین روس کو 25 ارب ڈالر ادا کرے گا۔
گیزپروم کے سربراہ کے مطابق یہ رقم گیس کی فراہمی شروع ہونے تک ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ کمپنی اور سی این پی سی نے 21 مئی کو شنگھائی میں چین کو روسی گیس کی فراہمی سے متعلق 30سالہ سمجھوتے پر دستخط کئے جس کے مطابق چین کو سالانہ 38 ارب مکعب میٹر گیس مہیا کی جائے گی۔ سمجھوتے کی مالیت4 سو ارب ڈالر ہے۔
چین، روس/اتفاق