انقرہ (اے پی اے)ترکی کی ایک فوجداری عدالت نے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں گرفتار 230 فوجی افسران کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد اس مقدمے کے وکلاء دفاع نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان افراد کو چند گھنٹوں میں رہا کر دیا جائے گا۔تین سو سے زائدافسران کو ستمبر 2012ء میں وزیراعظم رجیب طیب ایردوان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش تیار کرنے کے جرم میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔ تاہم گزشتہ برس اکتوبر میں ایک اپیل کورٹ نے اس سلسلے میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
ترکی میں 230 فوجی افسروں کو رہا کرنے کا حکم
Jun 20, 2014