یہ زمانہ جس میں ہم جی رہے ہیں، جدید الیکٹرونک میڈیا کی دھوکہ دہی‘ بوگس اور جھوٹے فریب زدگی کی اندھیر نگری کا زمانہ ہے ہر نئی اور انوکھی بات کو ”تشہیری نکتہ ¾ ِنگاہ“ سے دیکھنے اور پرکھنے کا زمانہ ہے چاہے کوئی کتنا ہی سچ بولے‘سچائی اور نیک نیتی کا عمل بجا لائے اُسے بہت مشکل سے اپنی نیک نیتی اور سچائی ظاہر کرنے کے باوجود اِس زمانے کے رہنے والوں کی اکثریت اُسکی بات کو آسانی کے ساتھ وہ پذیرائی دینے کے لئے کبھی تیار نہیں ہوگی جو معتبر انسانی تاریخ میں’ سچ اور سچائی‘ کا مقام ہے، اِس کا مطلب یہ ہے کہ جو جتنا زیادہ ڈھٹائی اور بے حیائی کے ساتھ کھل کر جھوٹ بولے وہ جدید الیکٹرونک کی اِس پُر فریب د نیا میں فو راً شہرت کی مقبولیت کی انتہا کو چھوسکتا ہے ،یعنی کیا ا ب ہماری حالت یہ ہوگئی ہے کہ بحیثیت ِ مسلمان‘ بلکہ بحیثیت ِ پاکستانی قوم ہم اپنے ہی خلاف خفیہ سازشوں یا معاندانہ پروپیگنڈوں میں اپنے ہی دشمنوں کی مرضی ومنشا سے اُنکے ہاتھوں کا کھلونا بنتے جارہے ہیں، اِس کا ہمیں احساس وادراک تک نہیں ہورہا ،ہمارے نظریاتی احساسات وجذبات سے کھیلا جارہا ہے، ہم اِس کھیل سے لطف اندوز ہورہے ہیں ، دشمن ہماری سماجی وثقافتی صف بندیوں کو منتشر وپراگندہ کررہا ہے، ہم اپنے اِن ازلی دشمنوں کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے وہ کچھ کہہ سن اور دیکھ رہے ہیں، بے بنیادتخیل اور گمراہ کن عمل ‘ کے اِس فریب زدہ کھیل کو جدید ذرائع ِ ابلاغ نے کئی ناموں اور تشبیہات سے ملفوف کرکے ہماری نگاہوں کو خیرہ کردیا اور ہماری عقلوں پر پردے ڈال دئیے، اخبارات‘ رسل ورسائل اور جرائد کی ایک دنیا پھیلا دی گئی وہ اخبارات وجرائد ہم پڑھتے ہیں جن میں 90% مواد ہماری ثقافتی ومذہبی اور سماجی ومعاشرتی رویوں کا عکاس نہیں ہوتا انسانی عظمتوں کی سطح سے نیچے گرانے کیلئے اِن اخبارات ‘ رسائل وجرائدنے ہمارے ہی خلاف متعصبانہ مواد ہمیں پڑھنے کو ملتا ہے وہ ایسے مکروہ ریا کے اسلوب اپناتے ہیں ،جنہیں سمجھنے کی ہمیں فرصت ہی نہیں ملتی ، پورا اخبار ہم پڑھ لیتے ہیں، یہ اخبار رسائل کس اشاعتی ادارے نے شائع کئے یہ مضامین جو ہماری نظریاتی احساسات کی جڑوں پر ہتھوڑوں کی مانند ضربیں لگا تے ہیں اِس کا ہم احساس تک نہیں کر پاتے ،پرنٹ میڈیا کے علاوہ مغربی وانڈین فلموں کے بے حیائی کے امڈتے ہوئے بیرونی طوفان نے ہماری نظریاتی امنگوں اور ہمارے پختہ فکری تصورات کے تانے بانے بکھیرکر رکھ دئیے، کیا کہیں سے اِنکے اِس لغو، جھوٹے اور بوگس جدید پروپیگنڈے کا کوئی موثر اور ٹھو س جوابی رد ِ عمل کسی کو دکھائی دیا؟ افسوس صدہا افسوس! بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے اپنے خود ساختہ مکروریا کے تخیلات اور معاندانہ اعمال کے سازشی منصوبوں پر پہلے سے زیادہ آجکل بہت زور دینا شروع کردیا ہے ہمارے وہم وگمان میں یہ سب کچھ کیوں نہ آتا؟ اِسکی ذمہ داری ہمارے کس قومی ثقافتی شعبہ پر عائد ہوتی ہے؟ یہ سوچنا کس کام ہے؟ یہاں اِس سے بحث نہیں ‘عرض ِ مدعا یہ ہے کہ ’تخیل اور عمل ‘ خیر اور نیکی کا راستہ بھی ہے اگر مکار صفت مسلم دشمن تخیل اور عمل کی اِس راہ کو اپنائیں گے تو وہ اور کچھ نہیں کرسکتے سوائے شیطانی تخیلات اور شیطانی تصورات کی اپنی تمام تر شیطان صفت ذہانتوں اور فطا نتوں سے معصوم کو گنہگار ‘ اور’ گنہگار کو معصوم‘ ثابت کرنے کی اپنی بہیمانہ اور مذموم جستجو میں اپنا سب کچھ داو¿ پر لگادیں گے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ جس کے ’وشنودیوتا ‘ کی طرح سینکڑوں ہاتھ ہیں ،اِسی طرح بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے ’بالی وڈ ‘ کی فلمی دنیا کوبھی اب اپنے منحوس ہاتھوں کے حصار میں جکڑ لیا ہے ، حال ہی میں بھارتی وزارت داخلہ اور وزارت ِ دفاع کے باہمی اشتراک سے ’را‘ نے انڈین ائیر فورس پبلک ریلیشنز کے میڈیا انچارج سنتوش آستانئی نامی ڈائریکٹر کے توسط سے ’ بے بی‘ نامی ایک ایسی پُر فریب پروپیگنڈا فلم تیار کروائی ہے، جس کا مرکزی خیال ’ممبئی دھماکوں‘ سے لیا گیا، یہاں پر یہ بحث کرنے کا ذرا بھی وقت نہیں کہ ’ممبئی دھماکے ‘ اپنی نوعیت کے خود ساختہ ’تخیل اور عمل ‘ کی تصوراتی منہ بولتی تصویر تھے ’ بے بی ‘ فلم میں کام کرنیوالے ایکٹروں کو ایک ’ مشن‘ سونپا گیا ہوتا ہے جسے ’مشن بے بی ‘ کا نام دیا جاتا ہے، یہ پوری فلم جس کسی پاکستانی نے دیکھی ہے وہ یہ بخوبی جان چکا ہو گا کہ اِس انڈین فلم ’بے بی ‘ میں فلمائے جانےوالے تمام فلمی میٹریل اور کرداروں سے ’را‘ یہ ثابت کرنے پر تلی نظرآئی کہ ممبئی دھماکوں میں ’پاکستان ‘ملوث ضرور تھا؟ پوری فلم میں ایک یا دومقام پر مرکزی کردار انڈین اداکار اکھشے کمار کی زبانی لفظ ’آئی ایس آئی ‘ کہلوانے کی کوشش صاف معلوم ہوئی یوں اُنکا خبث ِ باطن اور نمایاں ہوا ایسی ہی ایک اورانڈیں فلم ’اجمل قصاب ‘ نامی بھی غالباً ایک سال قبل ریلیز کی گئی، دونوں انڈین فلموں کا اسکرپٹ ‘ مکالمے اور پس منظر متعصبانہ کہانیوں سے بھرپور ہے نئی دہلی کے کمزور مزاج ‘ پست ذہنیت اسٹیبلشمنٹ کے کارندے اِن فلموںکے توسط سے ہمیں اپنے ملک کےخلاف بلکہ مسلم ملک ترکی ‘عرب امارات اور سعودی عرب کی حکومتوں کے خلاف دنیا کو گمراہ کر تے ہوئے دکھائی دئیے ہیں ۔ نئی دہلی حکومت جتنی چاہے ممبئی دھماکوں میں پاکستان پر الزامات کی بارشیں برسائے، لعن طعن کرے، اُسکے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، نئی دہلی حکومت اور ’را‘ یونہی اپنے ہاتھ ملتی رہے گی دنیا ثبوت کے بغیر کیسے اور کیونکر پاکستان کی جانب انگشت نمائی کرے ؟’را‘ اپنے مذموم ارادوں اور گھناﺅنے عزائم کو بروئے ِ کار لانے کیلئے جتنی چاہے غیر معمولی فلمی ذہانتوں کے فریب زدہ اسٹیج سجا ئے، لیکن بھارت کو ہر لمحہ یہ یاد رہے آج کا پاکستان چالیس سال قبل کا پاکستان نہیں ہے۔ ‘یقینا پاکستان نے 14 دسمبر 2008 کو اپنے انتہائی صبر وضبط کا بے مثال مظاہرہ پیش کیا تھا جبکہ پاکستان کے پاس موثر اطلاعات تھیں کہ بھارتی پاکستانی آزاد کشمیر اور مرید کے میں ’سرجیکل اسٹرائیک ‘ کرنے کی کوئی ممکنہ مذموم کوشش کرسکتا ہے؟ یقینا بھارت کی طرف سے اُسکی یہ کوشش بین الااقوامی فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوتی وقت گزر گیا بھارت کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ’را‘ کو مزید بے لگام ہونے سے نئی دہلی سرکار روکے، جو پاکستان میں دہشت گردی ‘ سیاسی قتل وغارت گری اورڈس انفارمیشن پھیلانے جیسے مذموم اور گھناونے مقاصد رکھتی ہے۔