لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاک فوج کے خلاف بیان دینے پر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کرنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ محمد ارشد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری نے فوج کے مخالف بیان بازی کی جس سے آپریشن ضرب عضب متاثر ہوسکتا ہے۔ آصف زرداری کے بیانات ملکی سالمیت اور وقار کے منافی ہے۔ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے، ایسے بیانات سے دہشت گردی کو تقویت مل سکتی ہے۔ ملکی اہم عہدے پر فائز رہنے اور سیاسی جماعت کے شریک چیئرمین کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے۔ عدالت آصف علی زرداری کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا حکم دے۔
عدالت زرداری کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا حکم دے: لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
Jun 20, 2015