”بھائیوں نے کروڑوں کی جائیداد پر قبضہ کر لیا “ خاتون انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئی

Jun 20, 2015

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)سگے بھائیوں کے ظلم کا شکار خاتون 8 برس دھکے کھانے کے بعد انصاف کے لئے عدالت آ گئی۔اچھرہ کی رہائشی خاتون درخشندہ نے سول عدالت میں کیس دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ اسکے بھائیوں نے اسے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا اور کروڑوں روپے کی جائیداد پر قبضہ کر لیا ہے۔درخشندہ نے کہا کہ وہ آٹھ سال سے انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے۔فاضل عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو طلبی نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

مزیدخبریں