ملتان: چھٹی شادی کرنے پر سسرالیوں کا شادیوں کے شوقین شخص پر تشدد

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان میں شادیوں کے شوقین شخص کو چھٹی شادی پر سسرالیوں نے چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا۔ پولیس نے سسرالیوں کے تشدد سے بچا کر گھر بھیج دیا۔ ملتان میں پانچ بیویوں کے شوہر اور بارہ بچوں کے باپ نے چھٹی شادی رچائی تو احاطہ عدالت میں سسرالیوں نے اْسے چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا۔ گلشن فیض کالونی کے رہائشی خلیل احمد نے چار بیویوں کو طلاق دے کر سترہ سالہ لڑکی عائشہ جمیل سے چھٹی شادی کی۔ پانچویں بیوی کے اہل خانہ نے چھوٹی بیوی کو طلاق دینے کے لیے دباؤ ڈالا لیکن خلیل احمد ہراساں کرنے کی درخواست لے کر سیشن کورٹ جا پہنچا۔ احاطہ عدالت میں پہلے سے موجود سابق بیویوں اور چھوٹی بیوی کے بھائیوں نے خلیل احمد کی مکوں اور تھپڑوں سے خوب تواضع کی تاہم اس دوران پولیس نے شادیوں کے شوقین شخص کی جان بچائی اور اسے پولیس وین میں اس کے گھر روانہ کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...