ریلیف دینے کے دعویدار باہر نکل کر دیکھیں لوگ کیسی باتیں کر رہے ہیں: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک چھوٹے مجرم پکڑے جاتے رہے کراچی آپریشن آئینی اور جب بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ پڑا یہ غیر آئینی اور جمہوریت مخالف ہوگیا، ملک کا اصل مسئلہ ہی یہ ہے کہ اشرافیہ اپنے آپ کو ہر قانون اور آئین سے بالا تر سمجھتی ہے۔ سودی نظام نے پوری معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، نواز شریف اللہ اور اس کے رسولﷺ کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کردیں۔ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ہاتھ گروی رکھ کر ہماری نسلوں کو غلامی کے شکنجے میں جکڑ دیا ہے مگر معیشت پھر بھی نہیں سدھری۔ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے دعویدار باہر نکل کر دیکھیں لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر حکمرانوں کے بارے میں کیسی باتیں کررہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پہلے روزے ہی لوگوں کو سحری کے وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے نوازشریف کیلئے بجٹ بنایا ہے وہی مشرف اور زرداری کیلئے بناتے رہے۔ بجٹ سازی میں صرف ایک چیز کو مدنظر رکھا جاتا ہے کہ اشرافیہ اس کی زد میں نہ آئے، انہوں نے کہا کہ پانچ فیصد اشرافیہ نے اٹھارہ کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے، پارلیمنٹ میں غریبوں کے حقوق کی بات کرنے والا کوئی نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسی فلاحی ریاست کا قیام چاہتی ہے جہاں قانون کی نظر میں امیر غریب سب برابر ہوں اور اگر عوام کو کھانے کیلئے ایک چپاتی ملتی ہے تو حکمران بھی ایک چپاتی پر گزارہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...