19 جون 92ء کے بعد متحدہ کے خلاف آپریشن آج تک جاری ہیں : الطاف حسین

کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ 19جون 1992 پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا جب سندھ کی بڑی مچھلیوں اور ڈاکوئوں کیخلاف ہونے والے آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی جانب موڑ دیا گیا۔ 19جون 1992ء کے شہداء کی 23 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سندھ کی 72 بڑی مچھلیوں، ڈاکوئوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی جانب موڑ دیا گیا ۔انہوں نے کہا 19جون 1992ء کے بعد سے ایم کیوایم کے خلاف شروع ہونے والا ریاستی آپریشن کسی نہ کسی شکل میں آج تک جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...