لاہور (آئی این پی) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے سی این جی سیکٹر کیلئے گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ، سحری اور افطار کے اوقات میں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی آٹھ ماہ کی طویل بندش کے بعد کھلنے والے سی این جی سیکٹرکو چوبیس گھنٹے بلاتعطل گیس کی فراہمی جاری تھی۔ نئے شیڈول کے مطابق سی این جی سٹیشنز کو سحری میں دو سے ساڑھے تین جبکہ افطار کے وقت چار سے رات آٹھ بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔