پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلبہ کا یونیورسٹی کالج لندن کا دورہ

لاہور (آئی این پی) پاکستان بھر سے پوزیشن ہولڈر طلباوطالبات نے بیرون ملک دورے کے دوران برطانیہ کی یونیورسٹی کالج لندن کا دورہ کیا۔یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر مسٹر نیل نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا یونیورسٹی کالج لندن بین الاقوامی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے اور ریسرچ کے حوالے سے یو سی ایل برطانیہ کی ٹاپ یونیورسٹی ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کو 29 نوبل پرائز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ کالج لندن میں 150ممالک کے 36ہزار طلبہ زیرتعلیم ہیں جبکہ 75 طلبہ کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اس موقع پر نینو ٹیکنالوجی کے سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر جواد اے ڈار نے پوزیشن ہولڈر طلبا سے خطاب کیا اور انہیں شاندار تعلیمی کارکردگی پر مبارکباد دی۔ پوزیشن ہولڈرز نے یونیورسٹی کی لائبریری اور لیبارٹریز کا دورہ بھی کیا اور یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی۔اس موقع پرپوزیشن ہولڈر طلبہ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے تعلیمی ویژن کو سراہتے ہوئے ان کی تعلیم دوست پالیسی کو قابل تحسین قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...