اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح ہے، مسلم لیگ (ن) اوورسیز چیپٹر بیرون ممالک میں ملکی سفیر کی حیثیت رکھتی ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) اوورسیز چیپٹر کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم سے پارٹی کے بیرون ملک تنظیمی امور پر بھی گفتگو کی۔ دریں اثناء وزیراعظم سے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے ملاقات کر کے گلگت بلتستان میں حکومت سازی اور آزاد جموں و کشمیر کے پارٹی امور پر بریفنگ دی۔
سمندر پار پاکستانیوں کی مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح ہے: نوازشریف
Jun 20, 2015