پولٹری انڈسٹری سے ٹیکس ختم کرنے پر اظہار تشکر

Jun 20, 2015

لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن ، ایگزیکٹو کمیٹی اور ملک بھر کے چالیس ہزار پولٹری فارمرز نے پولٹری انڈسٹری پر عائد کئے جانے والے ٹیکس کو ختم کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر خزانہ اسحق ڈار کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ پولٹری فیڈ اور اس کے اجزاء پر 5 فیصد سیلز ٹیکس اور 2 فیصد اضافی ٹیکس عائد کئے جانے سے مرغی کے گوشت کی کلو قیمت میں 18 روپے کا اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں