اسلام آباد (آن لائن) افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے پیش نظر نائب افغان وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔ پاکستان افغانستان کے طورخم بارڈر پر کشیدگی کے باعث 6 دن کرفیو نافذ رہا جبکہ گزشتہ روز دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے فلیگ میٹنگ کے بعد طورخم بارڈر کو آمدورفت کیلئے جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ بارڈر معاملات کو مزید بہتر بنانے کیلئے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام روابط تیز کردئیے ہیں۔
افغان نائب وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد آج اسلام آباد پہنچے گا
Jun 20, 2016