پی پی کے بعض رہنما زرداری کے کہنے پر عزیر بلوچ کی مدد کرتے تھے ، جے آئی ٹی رپورٹ پر پولیس نے دستخط نہیں کئے

Jun 20, 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیز بلوچ سے کی گئی جے آئی ٹی رپورٹ ابھی ادھوری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ کے سیاسی حصے پر ابھی تک پولیس افسروں نے دستخط نہیں کئے۔ آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور رینجرز کے افسران دستخط کرچکے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عزیر بلوچ نے بتایا پی پی کے بعض رہنما آصف علی زرداری کے کہنے پر عزیر بلوچ کی مدد کرتے تھے۔

مزیدخبریں