صوفیہ (آن لائن) فرانس اور ہالینڈ کے بعد بلغاریہ میں بھی نقاب پہننے پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔ یورپ کی بالٹک ریاست بلغاریہ کی پارلیمنٹ میں عوامی مقامات پر نقاب پہننے کی پابندی لگانے کا بل پیش کردیا گیا ہے۔پارلیمنٹ میں بل کی مخالفت نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے بل منظور ہونے کے امکانات واضح ہیں۔ فرانس، لیٹویا اور ہالینڈ میں عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی لگائی جا چکی ہے، 72لاکھ سے زائدآبادی والی بالٹک ریاست بلغاریہ میں مسلمانوں کی آبادی 12 فیصد ہے۔
بلغاریہ: نقاب پہننے پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش
Jun 20, 2016