برسلز(آن لائن)بیلجیئم میں حکام نے آپریشن میں گرفتار کیے جانے والے 12 میں سے تین افراد پر دہشت گردی اور قتل کی کوشش کی فردِ جرم عائد کر دی ، 9دیگر افراد کو تفتیش کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا ۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات حراست میں لیے جانے والوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا شک ہے اور یہ اس حوالے سے زیر تفتیش 40 افراد میں شامل ہیں۔یہ گرفتاریاں برسلز اور اس کے اردگر 16 علاقوں میں چھاپوں کے دوران کی گئی ہیں۔وزیراعظم چارلز مائیکل کا کہنا ہے کہ عوامی تقریبات کی سکیورٹی کو مزید بڑھایا جائے گا۔ انھوں نے عوام سے پرسکون رہنے کی درخواست کی ہے۔
بیلیجیئم: گرفتار12میں سے تین افراد پر فردِ جرم عائد
Jun 20, 2016