مصطفی آباد: مفت فروٹ، سبزی نہ دینے پر اے ایس آئی کا دکانداروں اور وکیل پر تشدد، دوکو حوالات میں بند کردیا تاجروں کا بازار بند کرکے احتجاج

مصطفیٰ آباد/للیانی(نامہ نگار) مفت فروٹ ، سبزی اور بوتلیں نہ دینے پر اے ایس آئی کی غنڈہ گردی دکانداروں پر تشدد، منع کرنے پروکیل کوبھی شدید زدوکوب کرڈالا۔ دو تاجروںکو حوالات میں بندکردیا۔ تاجروں نے بازار احتجاجاً بند کردیا۔ تاجروںکے مطابق تھانہ مصطفیٰ آبادمیں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹرخالدسندھودوران گشت اپنے ماتحتوںکے ہمراہ مختلف چھابڑی ،ریڑھی ،فروٹ فروشوںسے بلامعاوضہ سودا لے جاتاتھا جبکہ رقم مانگنے پرسنگین نتائج کی دھمکیاںدیتا۔ گزشتہ روز رمضان بازارمیںڈیوٹی کے دوران وہ وقاص وغیرہ کے پاس گیااورغنڈہ گردی کامظاہرہ کیا دیگر دکانداروں اور وقاراحمد ایڈووکیٹ کے منع کرنے پرتھانیداربپھرگیا ساتھیوں سمیت دکانداروں پر ہلہ بول دیا اور پولیس کی مزید نفری منگوالی۔15پرکال چلنے کے بعدڈی ایس پی صدرسرکل مرزاعارف رشید ،اسسٹنٹ کمشنرشاہ رخ نیازی،ٹی ایم اورائے محمدمنشاء سمیت دیگر حکام بھی پہنچ گئے۔دریںاثنا سبزی،فروٹ فروشوں اوردوکانداروںنے کاروباربندکرکے خالدسندھوکی غنڈہ گردی کے خلاف سخت احتجاج کیاتاہم پولیس نے گرفتارتاجروںکی رہائی سے انکارکردیا۔تاجروںکے مطابق تھانیدارکے خلاف کارروائی نہ کی گئی تواحتجاج جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...