لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کی ریسپیکٹ پارٹی کے سربراہ جارج گیلووے نے اورلینڈو حملے پر بہت سے سوالات اٹھائے ہیں؟اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا حملے کے فوری بعد جلدبازی میں بیانات جاری کیے گئے۔ حملے کی وجہ کوئی بھی ہو اس کی وجہ اسلام نہیں ۔ وڈیو بیان میں جارج گیلووے کا کہنا تھا جلد بازی میں شروع میں بیان کی گئی وجوہات اب بتدریج دم توڑ رہی ہیں۔ سوال اٹھایا کس طرح ایک ایسا شخص جس سے ایف بی آئی نے دو بار دہشت گردوں سے تعلقات کے شبہ میں انٹرویو کیا ہو وہ اسلحہ خریدنے میں کامیاب رہا؟
جارج گیلووے