امریکہ اور نیٹو افواج کی موجودگی میں افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ طور خم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان مفاہمت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ انسانی مسئلہ ہے ، 35 سال سے پاکستان کے عوام قربانیاں دے رہے ہیں،روس نے ناجائز مداخلت کی اور امریکہ و نیٹو فورسزافغانستان میں ناجائز قابض ہیں ، پاکستان اور افغان حکومت جذباتی اور دبائو میں فیصلے نہ کریں ۔ جب تک امریکہ اور نیٹو فورسز افغانستان پر ناجائز قابض ہیں ، فساد اور دہشتگردی ختم نہیں ہوگی ۔ امریکہ بھارت کو نارو اشیر باد دے کر خطہ میں امن اور طاقت کا توازن بگاڑ رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی دشمنوں کے مقابلہ کے لیے اندرونی محاذ پر اعتماد اور یکجہتی ناگزیر ہے ۔

ای پیپر دی نیشن