گارڈ فادراورچھوٹا ڈان کہتے ہیں کہ1979 سے ان کا احتساب ہورہا ہے, سارا ڈرامہ پانامہ کمپنی بچانے کیلئے ہے انھیں عوام کی کوئی فکرنہیں: بلاول بھٹوزرداری

Jun 20, 2017 | 01:13

ویب ڈیسک

کراچی میں ملیرمنزل پمپ پرفلائی اوورکا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے بھرمیں ترقیاتی کام کررہی ہے ,،پیپلزپارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے.جے آئی ٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گارڈ فادراورچھوٹا ڈان جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بعد بیان دیتے ہیں کہ ان کا احتساب ہورہا ہے جبکہ یہ مشرف دورمیں معافی نامے پردستخط کر کے ملک سے فرارہوگئے.انھوں نے کہا کہ سارا ڈرامہ پانامہ کمپنی بچانے کیلئے ہے انھیں عوام کی کوئی فکرنہیں۔
بلاول بھٹوکاعمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشاورمیں صحت کے محکمے کو نجی اداروں کے سپرد کرکے نظام خراب کیا جارہا ہے,عمران خان کی سیاست صرف ٹیوٹرکی حد تک ہے.

مزیدخبریں