لاہور (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ جے آئی ٹی کا میچ ہویا سپریم کورٹ کا فتح نوازشریف کی ہوگی ،سیاستدان آج کل ڈرائی کلین ہوتے جارہے ہیں اور پی ٹی آئی میں جارہے ہیں ،پارلیمنٹ پر حملہ پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ پر حملہ پاکستان کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے اورجس روز پارلیمنٹ پر حملہ ہوا اسی دن عمران خان اورطاہر القادری پر مقدمہ درج کروایا تھا اب پولیس کا کام ہے کہ انہیں گرفتار کر کے پیش کرے ۔انہوںنے جمشید دستی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جمشید دستی کی درخواست آئی تو ان کے پروڈکشن آرڈ جاری کیے ۔جمشید دستی نے سندھ کا پانی بند کرنے کی کوشش کی جو صوبوں میں کشیدگی کا باعث بن سکتا تھا ۔ انہوںنے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کو ایسے شکست ہوگی۔
ایاز صادق
جے آئی ٹی کا میچ ہویا سپریم کورٹ کا فتح نوازشریف کی ہوگی ‘ ایازصادق
Jun 20, 2017