شاباش کرکٹ ٹیم: چین حریت قیادت کی بھی مبارکباد

اسلام آباد+ سرینگر (آئی این پی+ صباح نیوز) چین نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی چپمیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف مشن زوہائی لی جیان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کہا کہ چینی سفارتخانے کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کی جیت پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد ہو۔ شاباش کرکٹ ٹیم۔ صباح نیوز کے مطابق کشمیری حریت قیادت نے بھارت کیخلاف شاندار فتح پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جو گھر میں نظربند ہیں‘ ایک بیان میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔ مختار احمد وازہ‘ بلال صدیقی‘ پروفیسر نذیر احمد شال‘ فریدہ بہن جی‘ جاوید احمد میر‘ زمرودہ حبیب‘ یاسمین راجہ‘ محمد فاروق رحمانی‘ دخترانِ ملت‘ مسلم لیگ اور دیگر حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے بھی روایتی حریف بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دینے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چین، حریت قیادت/ مبارکباد

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...